How to know who is needy and clingy?
سکھ_اور_الماری_والی_کہانی!
ایک سکھ مسلمان کی دکان پر گیا اور اس سے پوچھا یہ سرمئی رنگ کی الماری کتنے میں دو گے؟؟
مسلمان نے اسے سر سے پیر تک دیکھا اور کہا: 'ہم سکھوں کو مال نہیں دیتے'۔ اس کو بہت ناگوار گزرا وہاں سے چلا گیا
لیکن وہ اگلے دن ایک مسلمان مولوی کا روپ دھار کے آیا اور الماری کی قیمت پوچھی
مسلمان نے کہا: 'میں نے تمہیں کل بتایا تھا کہ ہم سکھوں کو مال نہیں دیتے، یہاں سے جاؤ۔
سکھ حیران ہوا کہ اسے کیسے معلوم ہوا کہ میں وہی ہوں۔
اس کو اس حلیے میں اس کی اپنی ماں نے نہیں پہچانا مگر وہ الماری کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا چاہتا تھا۔
اگلے دن وہ بدھسٹ بشکو کے روپ میں آیا اور انگریز کے روپ میں آیا لیکن ہر دفعہ حلیہ، داڑھی، مونچھ اور آواز بدلنے کے باوجود بھی مسلمان دکانداروں سے فورا پہنچان لیتا اور کہتا "ہم سکھوں کو مال نہیں دیتے جاؤ"
سکھ تنگ آگیا اس نے غصے سے نقلی داڑھی مونچھ اتار پھینکی اور بولا: نہیں لیتا میں یہ الماری اپنے پاس رکھو بس مجھے اتنا بتا دو تم مجھے ہر دفعہ پہچان کیسے جاتے ہو میری تو ماں نہیں پہچان سکتی؟؟
مسلمان نے ٹھنڈی سانس بھری اور کہا
وہ ایسے سردار جی کہ تم ہر دفعہ جس الماری کی قیمت دریافت کرتے ہو وہ الماری نہیں... وہ فریج ہے
سب تھوڑا ہنس لیں۔۔۔😅😅
#اب_سنیں
ہماری زندگی میں بھی کچھ ایسے ہی لوگ ہیں جو حلیہ تو بدل لیتے ہیں لیکن ان کا مدعا ایک ہی رہتا ہے وہ مختلف روپ میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں ہیں اور دکاندار اس کو اس کے بھیس سے نہیں اس کی طلب سے پہنچانتا ہے۔
نہیں سمجھ آیا ؟
اچھا میں سمجھاتی ہوں
ہماری زندگی کے کچھ لوگ بالکل اس گاہک کی طرح ہوتے ہیں جن کو دوسروں سے صرف اور صرف محبت اور بے انتہا توجہ چاہیے
جو وقت ، توجہ کے طالب ہوتے ہیں ان کو اپنے آپ سے محبت نہیں ہوتی اسی لئے وہ زائد محبت کو کسی دوسرے انسان پر صرف کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اور اس گاہک کی طرح مختلف مطلب مختلف مسائل لے کر اپنے محبوب شخص کے پاس آتے ہیں اور توجہ حاصل کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں شروع شروع میں وہ اپنے اصلی مسائل لے کر آتے ہیں اور ان کی محبوب شخصیت ان کو حل کرتی رہتی ہے لیکن جب ان کی تسکین نہیں ہوتی اور ان کے پاس بہانے ختم ہوجائیں تو وہ خود بہانے بنانے گھڑنے لگتے ہیں۔
ایسے لوگوں سے فورا دور بھاگ جانا چاہیے۔
کیونکہ وہ ہر بات ہر معاملے میں ہر وقت آپ کے محتاج ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو خود خود بڑا ہونے دیں ان کی لاٹھی مت بنیں۔
Comments
Post a Comment
You wrote beautifully